Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے سعودی عرب پہنچنے والے 347 چینی شہری اپنے وطن لوٹ گئے

سوڈان سے مختلف ممالک کے شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
چین کے347 شہری سوڈان سے انخلا کے بعد جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے وطن روانہ ہو گئے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی محکمہ  پاسپورٹ اور کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے حکام نے مملکت میں چینی سفارتخانے کے حکام کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے چینی شہریوں کی روانگی کے تمام انتظامات نمٹائے۔ 
یاد رہے کہ سعودی بحریہ کے جہازوں نے تین ہزار سعودی شہریوں اور برادر و دوست ممالک کے باشندوں کو سوڈان سے جدہ منتقل کیا۔ سعودی بحریہ انخلاکا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

شیئر: