Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 137 نئے کیسز

کورونا میں مبتلا 70 مریضوں کی حالت نازک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 137 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مرض کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 40 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔
وزارت صحت کے کووڈ کنٹرولنگ سینٹر کی جانب سے سنیچر کے روز جاری اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے مزید 90 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 26 ہزار 941 تک پہنچ چکی ہے۔
کووڈ کنٹرولنگ سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے اب تک 9 ہزار 642 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 3 ہزار 754 ہے جن میں سے 70 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے جہاں ان کا باقاعدہ علاج جاری ہے۔

شیئر: