کراچی...آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضاکارانہ طور پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کام کرنا مشکل ہوگیا ۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کے ڈویڑنل بنچ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ اے ڈی خواجہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی سندھ کو عہدہ چھوڑنے کی اجازت دی جائے۔ خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کردی جائیں۔ موجوہ حالات میں کام کرنا مشکل ہوچکا ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس د ئیے کہ اچھے افسران تو برے حالات میں بھی کام کرتے ہیں ۔ آ ئی جی سندھ کے وکیل نے کہاکہ اے ڈی خواجہ تو کام کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں روکا جارہا ہے۔ تعاون اور رابطوں کا مکمل فقدان ہے۔اعتماد میں کئے بغیر تقرری و تبادلے کئے جارہے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے حکم امتناع برقرار رکھا ۔ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔