Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی کمیٹی کا ’کریم کمپنی‘ سے معاہدہ 

مملکت آنے والے سیاحوں کومنفرد رعایتی پیکیجزمہیا کیے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ سیاحت اور سمارٹ ایپ کے ذریعے سفری سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کریم  نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔
معاہدے کے تحت کریم  کمپنی سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو منفرد رعایتی پیکیج اور تفریحاتی پیشکشیں مہیا کرے گی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق فریقین نے یکم سے 4 مئی  2023 تک دبئی میں ہونے والی عربین ٹریول مارکیٹ ایگزیبیشن 30  کے موقع پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ 
کریم کی جانب سے ڈائریکٹر احمد عرابی اور محکمہ سیاحت کی جانب سے منیرہ ابانمی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 
احمد عرابی نے کہا کہ محکمہ سیاحت کے ساتھ شراکتی معاہدے سے بے حد اہم ہیں جس سے ہم اپنا دائرہ کار وسیع اور بہتر کرسکیں گے۔ 

شیئر: