Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق: ساس نے بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

سوشل میڈیا پرواقعے کے خلاف سخت رد عمل پایا جاتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
عراق کی کمشنری النجف میں ساس بہو کا تنازعہ اتنا بڑھا کہ ساس نے بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
واقعہ سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث ہے اور عام لوگ ساس کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں۔
عربی روزنامہ ’عکاظ‘ کے مطابق عراق کی کمشنری نجف میں ساس نے باورچی خانے میں کھانا تیار کرتے وقت اپنی نوجوان بہو پر پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگا دی اور وہاں سے فرار ہو گئی۔
بعدازاں متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ کے بعد پولیس نے ساس کا بیان ریکارڈ کر کے جانے کی اجازت دے دی۔
متاثرہ خاتون کے بھائی کا کہنا تھا کہ ’ان کی بہن باورچی خانے میں کھانا تیار کر رہی تھیں کہ اچانک اس نے محسوس کیا کہ اس کے کپڑوں پر کوئی سیال مادہ چھڑکا جا رہا ہے جونہی وہ پلٹی اسی لمحے اس کا جسم آگ کی لپیٹ میں آ چکا تھا۔‘
ہسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 21 سالہ خاتون تیسرے درجے کی زخمی ہیں ان کے جسم کا 65 فیصد سے زیادہ جسم کا حصہ جھلس گیا ہے۔
دوسری جانب متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کا حق لے کر رہیں گے اور وہ واردات کے حوالے سے تمام تفصیلات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر چکے ہیں۔

شیئر: