Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف گلاب میلہ کی اختتامی تقریب، ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت

’الردف پارک میں منعقد میلہ 4800 مربع میٹر رقبے پر تھا جسے 7 لاکھ گلابوں سے مزین کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف گلاب ختم ہوگیا ہے جس کی اختتامی تقریب میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک سے بھی سیکڑوں سیاح پہنچے ہوئےتھے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گلاب میلے کی اختتامی تقریب شاندار رہی جس میں مختلف قسم کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا‘۔
’الردف پارک میں منعقد میلہ 4800 مربع میٹر رقبے پر تھا جسے 7 لاکھ گلابوں سے مزین کیا گیا ‘۔
’میلے میں مزارعین کے علاوہ گلاب کا عطر فروخت کرنے والوں کے 80 سے زیادہ سٹال لگائے گئے‘۔

شیئر: