Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان تنازع: جدہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، شہزادہ فیصل بن فرحان

خیلج تعاون کونسل کی جانب سے بھی مذاکرات کے عمل کوسراہا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان کی صورتحال کے حوالے سے جدہ میں منعقد ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔
عاجل نیوزکے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ’الاخباریہ‘ ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ ’امید کرتے ہیں کہ جدہ میں ہونے والے مذاکرات سوڈان میں تنازعات کے خاتمے اورسیاسی عمل کے آغاز سمیت وہاں سلامتی اوراستحکام کا باعث ثابت ہوں گے‘۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا ’سوڈان میں قیام امن کے حوالے سے جدہ میں منعقد ہونے والے مذاکرات کی میزبانی میں کامیابی بین الاقوامی یکجہتی اورامریکہ ودیگرممالک کے ساتھ مل کرکی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے‘۔
دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کی جانب سے بھی جدہ میں سوڈان کے حوالے سے منعقد ہونے والے مذاکرات کے عمل کوسراہا گیا ہے جو سعودی عرب اورامریکہ کی کاوشوں سے شروع ہورہے ہیں۔

 

شیئر: