Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج مملکت کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم رہا؟

طریف اور القریات میں درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار 7 مئی  2023  کو 41 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مکہ مکرمہ سعودی عرب کا سب سے گرم ترین شہر رہا۔
الاخباریہ چینل کے مطابق قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت دارالحکومت ریاض میں  40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
العقیل نے توجہ دلائی کہ آج اتوار سے ریاض ریجن کی 9 کمشنریوں جازان کے پہاڑی علاقوں، عسیر ریجن اور باحہ کے مشرقی پہاڑوں اور مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی مقامات سے بارش کا جو سلسلہ شروع ہورہا ہے وہ کئی روز جاری رہے گا۔
العقیل نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ اور باحہ ریجنوں سے اٹھنے والے بادل ریاض کے مختلف مقامات کا رخ کریں گے۔ بارش ہلکی پھلکی ہوگی ممکن ہے کہ درمیانے درجے کی بارش میں تبدیل ہوجائے۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار کو طریف اور القریات 15 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مملکت کے سرد ترین شہر قرار پائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: