پاکستان سے گھریلو عملے کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں
مطلوبہ کارروائی اور لاگت کے ضوابط پورٹل پر موجود ہیں۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں گھریلو عملے سے متعلقہ امور کے سرکاری پورٹل ’مساند‘ نے کہا ہے کہ ’پاکستان سے گھریلو عملے کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں۔ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ کارروائی میں تاخیر کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نہیں ہے‘۔
المدینہ اخبار، الوئام اور مزمز کے مطابق مساند پورٹل نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی ہے کہ ’پاکستان سے گھریلو عملے کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ البتہ سرکاری کارروائی کی وجہ سے تاخیر ہوجاتی ہے‘۔
مساند کا کہنا ہے کہ ’گھریلو عملے کی درآمد کے قواعد و ضوابط اور ویزے کے اجرا کی مطلوبہ کارروائی اور لاگت کے ضوابط پورٹل پر موجود ہیں۔ رجوع کرکے دریافت کیے جاسکتے ہیں‘۔
مساند کی جانب سے مذکورہ وضاحت ان رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن میں دعوی کیا جارہا تھا کہ پاکستان سے گھریلو عملے کی درآمد میں مشکل پیش آرہی ہے۔ بعض مقامی شہریوں نے مبینہ رپورٹوں کے تناظر میں مساند سے سرکاری اکاؤنٹ پر رپورٹوں کی حقیقت دریافت کی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں