Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میجر جنرل فیصل پر عمران خان کے بغیر ثبوت الزامات برداشت نہیں کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ میجر جنرل فیصل نصیر پر بغیر ثبوت کے الزام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ (فوٹو: اے پی پی)
وزیراعظم پاکستان شہاز شریف نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے معمولی سیاسی فائدے کے لیے پاکستان آرمی اور ایٹیلیجنس ایجنسیز پر تواتر سے الزامات انتہائی قابل مذمت ہے۔
شہباز شریف کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے میجر جنرل فیصل نصیر اور انٹیلی جنس ایجنسی پر بغیر کسی ثبوت کے الزام کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ اسے برداشت کیا جائے گا۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گذشتہ روز الزام لگایا تھا کہ میجر جنرل فیصل نصیر ان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے ہیں۔
دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ بس بہت ہوگیا، غیرملکی ایجنٹ کی گذشتہ روز کی تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا اب سوچ بھی نہیں سکتا۔‘
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ’ایک شخص میرے آباؤ اجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔‘
’یہ وہ ملک ہے جہاں ہم سب نے دفن ہونا ہے، ہم ایک شخص کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری اقدار اور ہمارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے۔
میجر جنرل فیصل سمیت پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے کہ جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔‘
 

شیئر: