Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں طلباء کو مانگا کامکس فن سیکھانے کا پروگرام

غیر نصابی سرگرمیوں کے طور پر یہ پروگرام 10 تعلیمی اقساط پر مشتمل ہے۔ فائل فوٹوانسٹاگرام
سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور وزارت تعلیم نے نوجوان نسلوں کو مانگا کامکس بنانے کے فن سے آگاہ کرنے کے لیے مانگا ایجوکیشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پروگرام مدرستی پلیٹ فارم میں لاگو کی جانے والی ورچوئل غیر نصابی سرگرمیوں کے طور پر سرکاری، نجی اور بین الاقوامی سکولوں میں مڈل اور سیکنڈری گریڈز کے طلباء کے لیے ہے۔

یہ پروگرام سرکاری، نجی اور بین الاقوامی سکول کے طلباء کے لیے ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مانگا کامکس جاپانی آرٹ کی ایک ایسی شکل ہے جو کسی کہانی سے متعلق  مذاحیہ انداز میں کارٹون کی شکل میں ڈرائنگ اور گرافک بنانے کا فن ہے۔
طلباء  کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کے طور پر یہ پروگرام 10 تعلیمی اقساط پر مشتمل ہے جس کا مواد معروف جاپانی یونیورسٹیوں کے ماہرین کے بہترین طریقوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات کو مزاحیہ انداز کی ڈرائنگ کی تخلیق کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے اور انہیں کامکس بنانے کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کرنا ہے جس میں کرداروں کی تخلیق، لکھنے اور کہانی کے واقعات کی ڈرائنگ شامل ہے۔

مانگا کامکس جاپانی آرٹ ہے جو ڈرائنگ اور گرافک بنانے کا فن ہے۔ فائل فوٹو انسٹاگرام

مانگا جاپانی مزاحیہ کتابوں اور گرافک ناولوں کا ایک انداز ہے جس میں کارٹون ڈرائنگ کا استعمال کیا جاتا ہے اور مغربی کامکس کے برعکس دائیں سے بائیں پڑھا جاتا ہے۔
مانگا پروگرام وزارتوں کے درمیان شراکت میں آتا ہے جس کا مقصد فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور طلباء کو قومی ثقافتی شناخت سے متاثر آرٹ ورک تخلیق کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
یہ عوامی تعلیم میں فنون کو شامل کرکے ثقافتی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ایک بڑی حکمت عملی کے حصے کے طور پر بھی آتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: