Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 106 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر سمگل کرنے کی  دو کوششیں ناکام 

اتھارٹی نے نشہ آور پاؤڈر وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے 106 کلو گرام سے زیادہ نشہ آور پاؤڈر سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ سمگلنگ کی پہلی کوشش البطحا چیک پوسٹ پر ناکام بنائی گئی۔ کسٹم اہلکاروں نے سیکیورٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑی میں مہارت سے چھپا ئی گئی منشیات برآمد کرلی۔ 83.2 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر سنگ مرمر میں چھپا کر لایا گیا تھا‘۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ سمگلنگ کی دوسری کوشش الحدیثہ سرحدی چیک پوسٹ کے راستے ایک ٹرک کے ذریعے کی گئی۔ کسٹم اہلکاروں نے ٹائر کے خفیہ حصوں میں 23.8 کلو گرام نشہ آور پاؤڈربرآمد کیا۔
اتھارٹی کے حکام نے محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے نشہ آور پاؤڈر وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا‘۔

شیئر: