Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکر قندی کی کھیپ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

گرفتارملزمان میں ایک عورت بھی شامل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے  کہا ہے کہ ریاض میں 3.6 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کرلی گئیں۔ شکرقندی کی کھیپ میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق النجیدی نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے  5 غیرملکی گرفتار کرلیے گئے ان میں سے 3 مملکت میں باقاعدہ مقیم تھے جبکہ دو وزٹ ویزے پر آئے ہوئے ہیں۔ 
النجیدی نے بتایا کہ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
النجیدی نے توجہ دلائی کہ انسداد منشیات ادارے کے اہلکار سعودی عرب کے امن و امان اور اس کے نوجوانوں کی صحت و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے  ہیں۔
دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق ملزمان میں سے دو کا تعلق اردن سے ہے ایک خاتون بھی نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں میں شامل ہے جس کا تعلق مراکش سے ہے۔ وزٹ ویزے پر آنے والوں میں سے ایک کا تعلق شام اور دوسرے کا مصر سے ہے۔  

شیئر: