Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے یمن کے لیے اہم ترقیاتی و تعمیراتی منصوبے

یمن کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پروگرام کے سربراہ سعودی سفیر ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن کے لیے اہم ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے تقریب کی سرپرستی یمنی صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی نے کی۔ وزیراعظم  ڈاکٹر معین عبدالملک  اور یمن میں متعین سعودی سفیر محمد آل جابر شریک ہوئے۔
تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر جاری کیے گئے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب، یمن کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پروگرام بنائے ہوئے ہے۔ اس کے سربراہ اعلی یمن میں متعین سعودی سفیر ہیں۔ 

عدن جنرل ہسپتال کو ازسرنو تیار کرکے کام شروع کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

عدن جنرل ہسپتال کو ازسرنو تیار کرکے کام شروع کیا گیا ہے۔ امراض قلب  کا مرکز قائم بھی قائم ہے۔
عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تنظیم نو کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ تیسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت متعدد سکول کھولے گئے۔ عدن میں محدود آمدنی والے خاندانوں کے لیے 600 مکانات  تعمیر ہوئے ۔یہ  رہائشی منصوبے کا دوسرا مرحلہ تھا۔ 
سعودی عرب 2018 سے یمن میں تعمیراتی و ترقیاتی پروگرام شروع کیے ہوئے ہے؎ 229 منصوبے نافذ کیے جارہے ہیں۔
ان منصوبوں کا تعلق تعلیم، صحت، توانائی، ٹرانسپورٹ، پانی، کھیتی باڑی، مچھلیوں کی افزائش اور سرکاری اداروں کے قیام و تنظیم نو سے ہے۔ یمن کی  14 کمشنریوں میں ترقیاتی پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے۔

شیئر: