Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یونیورسٹی میں معاشرے کی ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انوویشن لیب

افتتاحی تقریب پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی میں ایک فورم کے دوران ہوئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں معاشرے کی ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق، ترقی اور انوویشن لیب کھولی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق افتتاحی تقریب الخرج کی پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی میں ’مقابلہ اور عالمی قیادت کے لیے قومی خواہشات اور ترجیحات ‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک فورم کے دوران ہوئی۔
یونیورسٹی کے وائس ریکٹر برائے گریجویٹ سٹڈیز اور سائنسی تحقیق ڈاکٹر عبداللہ بن ندال نے کہا کہ ’ پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی تحقیق، ترقی اور اختراع میں جدید ترین پیش رفتوں اور سائنسی طریقوں سے ہم آہنگ رہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہم پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی  میں تحقیق، ترقی اور اختراع کو علمی مصنوعات میں تبدیل کرتے ہیں جو علمی معیشت اور قومی خوشحالی کی خدمت اور ترقی کرتے ہیں‘۔
ڈاکٹر عبداللہ بن ندال نے کہا کہ ’ یونیورسٹی کا مقصد وژن 2030 کے اہداف کے مطابق بہترین وسائل سے آراستہ علم فراہم کرنے والا معروف ادارہ بننا ہے‘۔

لیبارٹری کے پہلے مرحلے کا افتتاح  جدید ڈیزائن اور انفراسٹرکچر کے ساتھ کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ ’ پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی میں تحقیق، ترقی، اور اختراعی لیبارٹری کے پہلے مرحلے کا افتتاح ایک جدید ڈیزائن اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ کیا گیا جو ٹیکنالوجی کی لوکلائزیشن کو بڑھاتا  اور علم اور اختراع کی بنیاد پر قومی معیشت کی ترقی کو بہتر بنانے میں معاون ہوتا ہے‘۔
اپنے سائنسی کام کے نتائج کو متعلقہ قومی حکام کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ، لیبارٹری عالمی سطح پر مملکت کی مسابقت اور پوزیشن کو بڑھاتے ہوئے ٹیکنالوجی کو تجارتی بنانے کے لیے شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔

شیئر: