Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یونیورسٹی کے پانچ ریسرچر ’ورلڈ ٹاپ سائنسدان‘

ریاض کی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے پانچ فیکلٹی ممبران شامل ہیں ( فائل فوٹو: روئٹرز)
دنیا کے معروف تحقیقی اور تدریسی اداروں میں سے ایک سٹینفورڈ یونیورسٹی نے اس ہفتے اپنی سالانہ ’دنیا کے ٹاپ دو فیصد سائنس دانوں‘ کی فہرست شائع کی ہے جس میں وہ سائنس دان شامل ہیں جن کا اس ہفتے مختلف شعبوں میں سب سے زیادہ حوالہ دیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس میں ریاض کی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے پانچ فیکلٹی ممبران شامل ہیں جن میں ڈاکٹر رفیق محمد چودھری اور مرحوم ڈاکٹر ہشام الدیسوکی شعبہ انجینئرنگ سے، شعبہ سائنس سے ڈاکٹر کمال عبدالجواد اور ڈاکٹر احمد الخیاط اور شعبہ کمپیوٹر سائنس سے ڈاکٹر قیصرعباس شامل ہیں۔
یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد بن سالم العامری نے کہا کہ ’یونیورسٹی کی پہچان اس سپورٹ کی علامت ہے جو تعلیم اور تحقیق کو مملکت کے رہنماؤں سے حاصل ہوتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’قیادت یونیورسٹی کی کامیابی کے ایک اہم ستون کے طور پر سائنسی تحقیق پر خصوصی توجہ دیتی ہے، یونیورسٹیوں کو ایسے (مقامات) میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ترقیاتی اور کمیونٹی پر مبنی ایسی چیزوں کی ضرورت ہے جو سائنسی تحقیق اور اس کے معیار اور نتائج کو بہتر بنا کر علمی معیشت کی ترقی میں مدد فراہم کرتی ہیں تاکہ معیشت اور معاشرے پر مثبت اثر پڑے۔‘
ڈاکٹر احمد بن سالم العامری نے وضاحت کی کہ ’یونیورسٹی نے حالیہ برسوں میں سائنسی تحقیق اور اختراع کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز کے علاوہ  دیگر اقدامات بھی کیے اور عالمی مسابقتی انڈیکس میں مملکت کی درجہ بندی کو بہتر بناتے ہوئے سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کیا ہے۔‘

شیئر: