Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں سعودی یونیورسٹیوں میں اضافہ

مملکت کی 12یونیورسٹیاں اس درجہ بندی کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔ فوٹو سعودی سکوپ
برطانیہ کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) کی درجہ بندی میں سعودی عرب  کی  یونیورسٹیوں میں دنیا کی بہترین ابھرتی ہوئی یونیورسٹیوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت کے 12 تعلیمی ادارے 2022  میں اس درجہ بندی کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں جب کہ گذشتہ سال  ان سعودی  یونیورسٹیوں کی  تعداد سات تھی۔
بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی فہرست میں یہ تقریباً 70 فیصد اضافہ ہے۔ فہرست میں 790 سے زیادہ اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
اس سال کی بہترین بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں پندرہ سعودی یونیورسٹیوں کو درجہ بندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔
2021 میں درجہ بندی کی فہرست میں 10 یونیوسٹیاں شامل تھی اور  فہرست میں  یہ اضافہ 50 فیصد ہے جب کہ گیارہ  یونیورسٹیوں نے ترقی کرتے ہوئے اپنی درجہ بندی کو بہتر کیا ہے۔

2021 میں درجہ بندی کی فہرست میں 10 یونیوسٹیاں شامل تھیں۔ فوٹو عرب نیوز

دی ویب سائٹ نے اپنی درجہ بندی کا آغاز کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  مملکت میں اس کے تحقیقی نتائج کے حوالے سے 35 فیصد بہتری کے ساتھ عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔
رینکنگ کا طریقہ کار تحقیق پر مبنی یونیورسٹیوں کو ان کے تمام بنیادی کاموں تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی اور بین الاقوامی توقعات میں جانچنے اور جائزہ لینے پر مبنی ہے۔
درجہ بندی میں سب سے زیادہ جامع اور متوازن موازنہ فراہم کرنے کے لیے قابلیت کے 13 مختلف پہلووں کو اپنایا جاتا ہے جس میں طلباء، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے ذمہ داران، صنعتی اور حکومتی پیمانے پر اعتماد حاصل کرنا ہے۔
 

شیئر: