Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان نے سعودی تعاون سے منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

چھ ٹن سے زیادہ چرس اسمگل کرنے کی دو کو شیشیں ناکام بنائی گئی ہیں ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ’ یونان نے سعودی عرب کے تعاون سے چھ ٹن سے زیادہ چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میجر مروان الحاز نے  بتایا کہ’ سمگلنگ کی پہلی کوشش میں چار ٹن 78 کلوگرام جبکہ دوسری میں ایک ٹن 58 کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی‘۔ 
ترجمان نے مزید کہا کہ ’سعودی انیٹی نارکوٹک ایجنسی کی جانب سے اہم معلومات فراہم کیے جانے پر یونانی فورسز نے منشیات سمگل کرنے کی بڑی کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے‘۔ 

شیئر: