Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں شہد کی سالانہ پیداوار 43 ہزار کلو گرام سے زیادہ

سعودی حکومت شہد فارم قائم کرنے کےلیے مدد کررہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت تبوک میں شہد فارموں کے شعبے کے انچارج انجینیئر یوسف الحویطی نے کہا ہے کہ ’تبوک ریجن سالانہ 43 ہزار 908 کلوگرام سے زیادہ شہد تیار کررہا ہے‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انجینیئر یوسف الحویطی نے بتایا کہ ’تبوک ریجن میں 116ا افراد شہد فارم قائم ہیں جبکہ 26600 چھتے لگائے گئے ہیں‘۔
’تبوک ریجن کے پہاڑی علاقوں، وادیوں اور صحرائی مقامات پر مختلف قسم کے شہد تیار کیے جارہے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ مورنگا شہد ہے اس کے لیے تبوک نے شہرت حاصل کرلی ہے‘۔ 


  شہد تیار کرنے کا رواج  جزیرہ نمائے عرب کے جنوبی علاقوں میں دیگر مقامات کے مقابلے میں زیادہ  ہے(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی حکومت مقامی شہریوں کو شہد فارم قائم کرنے اور شہد کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے مختلف طرح سے مدد کررہی ہے۔
  شہد تیار کرنے  کا رواج  جزیرہ نمائے عرب کے جنوبی علاقوں میں دیگر مقامات کے مقابلے میں زیادہ  ہے۔
سعودی حکومت مملکت بھر میں عموما اور تبوک میں خصوصا شہد کی پیداوار بڑھانے کے لیے  سعودی شہریوں کی سرپرستی کررہی ہے۔ 

شیئر: