Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے موریطانیہ کے صدر کو بھی عرب سمٹ میں مدعو کرلیا

سعودی سفیر نے موریطانیہ کے صدر سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا( فائل فوٹو: عرب نیوز)
  سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی کو 19 مئی کو سعودی عرب میں عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  موریطانیہ میں سعودی سفیر محمد بن عاید البلوی نے موریطانیہ کے صدر سے ملاقات کرکے دعوت نامہ حوالے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے  خیر سگالی کا پیغام دیا۔
اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کو عرب سمٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
 سعودی سفیر نے ابوظبی میں امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان سے ملاقات میں تحریری مکتوب حوالے کیا۔
یاد رہے کہ  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس سے قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح، سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق، شاہ مراکش،عراق کے صدر ڈاکٹر عبدللطیف جمال، جزائر القمر کے صدر عثمان غزالی اور یمنی صدر رشاد العلیمی کو مکتوب ارسال کرکےعرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

شیئر: