Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور خروج نہائی دونوں ایکسپائر، نقل کفالہ ممکن ہے؟

خروج نہائی کے بعد اقامہ ہولڈرکے پاس 60 دن کا وقت ہوتا ہے(فوٹو: ٹوئٹر جوازات)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے ، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دارہے ۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ 
 خروج نہائی کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا ’ سائق خاص کے ویزے پرمقیم ہوں، خروج نہائی پرجانا چاہتا ہوں پاسپورٹ کی ایکسپائری میں ایک ماہ سے کم مدت باقی ہے کیا فائنل ایگزٹ ویزا لگ سکتا ہے؟‘۔ 
جوازات کا کہنا تھا’ قانون کے مطابق خروج نہائی کےلیے غیرملکی شخص کا پاسپورٹ میں کم از کم 60 روز کی مدت ہونا ضروری ہے۔ اس سے کم مدت ہونے پرجوازات کا خود کارسسٹم خروج نہائی نہیں لگائے گا‘۔ 
واضح رہے امیگریشن قانون کے مطابق فائنل ایگزٹ ویزا لگائے جانے کے بعد اقامہ ہولڈرخواہ وہ ورک ویزے پرمقیم ہویا مرافق یعنی ڈیپینڈنٹ کے ویزے پرخروج نہائی ویزا جاری ہونے کے بعد انہیں 60 روز کی مہلت ہوتی ہے اس دوران وہ مملکت میں قیام کرسکتے ہیں۔ 
بین الاقوامی سفری قانون کے مطابق پاسپورٹ عالمی سطح پرسفری دستاویز ہے جس کے بغیر بین الاقوامی سرحدیں عبور نہیں کی جاسکتی اس لیے سفر کے وقت پاسپورٹ کا کارآمد ہونا ضروری ہے۔ 
خروج نہائی ویزے کے بعد اقامہ ہولڈرکے پاس 60 دن کا وقت ہوتا ہے اس لیے امیگریشن قوانین میں ایگزٹ ویزہ جاری کیے جاتے وقت پاسپورٹ کی مدت کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے۔ 
اگرپاسپورٹ کی مدت میں وقت کم ہواس صورت میں اپنے ملک کے سفارتخانے سے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کے بعد نئے پاسپورٹ کی انٹری جوازات کے سسٹم میں کرانی ضروری ہے۔ 

کفالت کی تبدیلی اگر پہلی بار ہے تو دو ہزار ریال فیس لی جائے گی( فوٹو: ٹوئٹر جوازات)

اگر پاسپورٹ کی تجدید میں تاخیرہونے کا اندیشہ ہو اوراقامہ کی مدت بھی کم باقی رہ گئی ہواس صورت میں سفارتخانے سے اسی پاسپورٹ پرہنگامی ضرورت کی بنیاد پرپاسپورٹ کی مدت میں عارضی توسیع کرالی جائے جس کے بعد کی جانے والی توسیع کا محکمہ جوازات کے سسٹم میں اندراج کرانا ضروری ہے تاکہ خروج نہائی ویزا جاری کرایا جاسکے۔ 
 ایک شخص نے دریافت کیا میرا اقامہ اورخروج نہائی دونوں ایکسپائرہوگئے ہیں، نقل کفالہ ممکن ہے؟۔ 
خروج نہائی کے حوالے سے قانون کے مطابق خروج نہائی ویزا ایکسپائرہونے کی صورت میں اس پرایک ہزارریال جرمانہ ہوتا ہے۔ 
جرمانہ ادا کرنے کے بعد اقامہ ایکسپائرہونے کا جرمانہ اداکیاجائے گا جوپہلی بار500 ریال ہے جبکہ اگردوسری باراقامہ ایکسپائرہوتو اس صورت میں جرمانہ 1000 ریال ہوگا جبکہ خروج نہائی ایکسپائرہونے کا جرمانہ 1000 ریال ہے۔
مجموعی جرمانہ اگراقامہ پہلی بارایکسپائرہوا ہے تو 1500 ریال جرمانہ ہوگا اگرسسٹم میں اقامہ دوسری بارایکسپائرہوا ہے تو مجموعی جرمانہ 2000 ریال ہوگا۔ 
جرمانوں کی ادائیگی کے بعد اقامہ تجدید کرایا جائے گا جس کی فیس ادا کی جائے گی علاوہ ازیں کفالت کی تبدیلی کی فیس اگر پہلی بار ہے تو دو ہزار دوسری بارتبدیلی کی صورت میں 4 ہزار ریال ہے۔

شیئر: