Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی عدالت سے اسی فیصلے کی امید تھی،عمران

    کو ئٹہ ...تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کے کیس میں عالمی عدالت انصاف سے اسی فیصلے کی امید تھی۔ نریندر مودی کی پالیسی پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ کلبھوشن دہشت گردی میں ملوث رہا ہے۔ اس کے واضح ثبوت ہیں۔ اگر ملک اندرونی طور پر مضبوط ہو تو ہماری خارجہ پالیسی بھی موثر ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی پاکستان کے اتنے برے حالات نہیں رہے ۔ اب حالات دن بدن خراب ہو تے جا رہے ہیں۔ ملک کو اندر سے کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومت نے بلوچستان کے عوام کو ہر حوالے سے پسماندہ رکھا ہے۔ بلوچستان کے عوام کوان کا حق دیا جاتا تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی ۔بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں۔ ایک منصوبے کے تحت انہیں پسماندہ رکھا گیا۔ اگر انہیں حقوق دیئے جائیں تو یہ سب سے زیادہ محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور دیگر منصوبوں میں بلوچستان کو یکسر نظرانداز کیاجارہا ہے ۔ 
 

شیئر: