Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایکسپو 2030 کی میزبانی: ارجنٹینا نے بھی سعودی عرب کی حمایت کردی

ایکسپو کی میزبانی کے لیے سعودی دارالحکومت مثالی جگہ ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
ارجنٹینا نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی درخواست کی حمایت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ارجنٹینا کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر بیان میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بیان مں کہا گیا کہ ’ارجنٹائن کی حکومت مشرق وسطی میں سعودی عرب کو ایک سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے امکانات کی قدر کرتی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’2030 میں ایکسپو کی میزبانی کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض مثالی جگہ ہے‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق ارجنٹائن کی جانب سے تائید و حمایت دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کے مستحکم  ہونے کا پتہ دے رہی ہے۔
ارجنٹینیا اور سعودی عرب جی 20 کے ممبر ہیں اور ہمہ جہتی پائدار ترقی کے لیے مل جل کر کوشش کررہے ہیں۔ 
ایکسپو  کے پروگرام کئی ماہ تک چلیں گے جہاں دنیا بھر کے  ممالک اپنی صنعتی، تجارتی ، فکری اور ثقافتی مصنوعات اور تخلیقات کی مارکیٹنگ کے لیے ایک دوسرے سے مسابقت کریں گے۔
سعودی عرب نے ستمبر میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کی درخواست کی تھی۔ دیگر تین شہر بھی اس کے  حریف ہیں۔ 

شیئر: