Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ریجن میں یونیورسٹی بس الٹ گئی، ایک طالبہ ہلاک، 24 زخمی 

بریدہ شہر میں حادثہ پیش آیا،گاڑی سے ٹکر کے بعد بس الٹ گئی ( فوٹو :عاجل)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں بدھ کو یونیورسٹی کی بس الٹنے سے ایک طالبہ ہلاک اور 24 زخمی ہوئی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قصیم یونیورسٹی نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’طالبات کو یونیورسٹی لانے والی بس کو بریدہ شہر میں حادثہ پیش آیا۔ ایک گاڑی سے ٹکر کے بعد بس الٹ گئی‘۔
یونیورسٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی  جامعہ کے متعلقہ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے‘۔
’حادثے میں ایک طالبہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ دیگر 24 زخمی طالبات کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔  بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا‘۔ 
قصیم یونیورسٹی نے حادثے میں ہلاک  ہونے والی طالبہ کے اعزہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا کہ’ ٹریفک حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں‘۔ 

شیئر: