Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف شاہراہ پرالمناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

والدین اورتین بچے شدید زخمی ہیں جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیوربھی موقع پرہلاک ہوگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
  طائف، الباحہ روڈ پر المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پرہی ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہیں۔
ہلاک شدگان میں 6 بھائی اورانکی بہن شامل ہے، چارسالہ بچی معجزاتی طورپربچ گئی جسے کسی قسم کے زخم بھی نہیں آئے، حادثے کے وقت بچی گاڑی سے اچھل کرریت میں جاگری تھی جبکہ والدین اوردیگر چارافراد شدید زخمی ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوسری گاڑی کا ڈرائیور بھی جوعمر کے چھٹے عشرے میں تھا موقع پرہی دم توڑگیا۔
متاثرہ خاندان کے عزیز محمد سالم الغامدی نے بتایا کہ میرے بھائی احمد کی فیملی مدینہ منورہ سے باحہ آرہی تھی۔
حادثہ الباحہ ، طائف کی کراسنگ پرپیش آیا ۔ ہلاک ہونے والے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 17 جبکہ سب سے چھوٹا ڈھائی برس کا تھا۔
والدین اوردو بیٹیوں اور بیٹے کو طائف کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال، کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال اور امیر سلطان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں علاج کے لیے داخل کردیا گیا۔  
الغامدی نے بتایا کہ اللہ کے کرم سے والد کو انتہائی نگہداشت کے شعبے سے جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ ہلاک شدگان کوطائف کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شیئر: