Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے الجبیل میں باپ اور تین بچوں کو ڈوبنے سے بچالیا 

سعودی نوجوان سالم الشمری الجبیل کے ساحل پر ایک خاندان کے چار افراد کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق  سالم الشمری نے بتایا کہ’ الجبیل کے ساحل پر ایک شخص اپنے تین بچوں کے ہمراہ سمندر میں تیراکی میں مصروف تھا اچانک ساحل کے قریب چاروں ایک بھنور اور گڑھے میں پھنس گئے‘۔
سعودی نوجوان نے بتایا’ ایک بچے نے چیخ و پکار کرکے مدد طلب کی۔ فوری طور پر پہنچا اور فیملی کے سربراہ اور اس سے لپٹے ہوئے بچوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا‘۔
تاہم چاروں کے وزن کے باعث خود بھی گر گیا۔ بڑی مشکل سےکنارے تک پہنچا اور ایک بچے کو باہر لانے میں کامیاب ہوگیا پھر دوسرے افراد کو گڑھے سے نکالا اور ساحل تک پہنچایا۔ 
سالم الشمری نے بتایا کہ ’ساحل پر موجود ایک شخص نے کوسٹ گارڈ اور ہلال احمر سے بھی مدد طلب کرلی تھی تاہم امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل چاروں کو ڈوبنے سے بچانے میں کامیاب رہا‘۔

شیئر: