Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر سے چین کے لیے پہلی بار براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز

بلوچستان حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر سے چین کے لیے پہلی بار براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گوادر کو بحیثیت عالمی تجارتی مرکز بنانے اور فروغ دینے کی پاک چین مشترکہ کاوشوں نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
’گذشتہ روز 24 مئی کو گوادر سے پانچ کنٹینرز پر مشتمل  پہلی شپمنٹ چین کے ساحلی شہر تیانجن کے لیے روانہ کر دی گئی ہے جو آئندہ تیس روز میں اپنی منزل پر پہنچ جائے گی۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس شپمنٹ میں فارماسیوٹیکل خام مال چین لے جایا جا رہا ہے۔
گوادر سے براہ راست تجارت حکومت پاکستان اور چین کی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے جس کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی کی ان تھک محنت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے آنے جانے والے کارگو کیئرر سنبھالنے کے لیے پوری طرح فعال ہو گئی ہے۔
خیال رہے گوادر بندرگاہ سے ایکسپورٹ کا آغاز 2016 میں ہوگیا تھا۔
اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے نومبر 2016 میں گوادر کی بندرگاہ سے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کا افتتاح کیا تھا۔

شیئر: