Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹکٹ کٹاؤ لائن بناؤ،‘ ابرار الحق پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے

ابرار الحق نے دو مرتبہ احسن اقبال کے خلاف الیکشن بھی لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ (فوٹو: ویڈیو سکرین گریب)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنما شمول فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سیف اللہ نیازی اور ابرار الحق نے جمعے کو جماعت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی چھوڑنے کا تازہ ترین بیان گلوکار و سیاستدان ابرار الحق کی جانب سے لاہور میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آیا ہے۔
ابرار الحق نے نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ سیاست سے بھی رخصتی کا اعلان کیا اور رو بھی پڑے۔ ان کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے۔
عامر رضا خان نے ابرار الحق کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر تبصرے کرنے کے لیے ان ہی گانے کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ’ابرار الحق تو پہلے دن سے کہہ رہا ہے کنے کنے جاناں اے بلو دے گھر، ٹکٹ کٹاؤ لائن بناؤ۔‘
ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ’ابرار الحق اس لیے رو رہے ہیں کیونکہ ان سے زبردستی پی ٹی آئی چُھڑ وائی جا رہی ہے۔ یہ ایک افسوسناک منظر ہے لیکن ایک دن دہشت کا یہ دور ختم ہوگا۔‘
میاں عمر ابرار الحق کے پارٹی چھوڑنے کو پی ٹی آئی کے لیے ’دھچکا‘ قرار دیا اور لکھا کہ ’انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
جہاں ابرار الحق کے لیے پی ٹی آئی سے ہمدردی رکھنے والے افراد ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں مخالفین ان پر طنز کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ابرار الحق نے ڈرامے بازی میں عمران خان، شہباز گل اور پرویز الہی کو پیچھے چھوڑ دیا۔‘
خیال رہے ابرار الحق نے پی ٹی آئی کے لیے متعدد نغمے بھی گائے ہیں جبکہ وہ پنجاب کے علاقے نارووال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف الیکشن بھی لڑتے رہے ہیں لیکن انہیں کبھی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

شیئر: