سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں پیر 23 فروری کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ33 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 695 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو چاندی کی قیمت میں بھی 146 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی فی تولہ 9 ہزار 94 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 796 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 138 ڈالر ہو چکی ہے۔ جبکہ آج فی اونس چاندی کی قیمت 86.10 ڈالر تک پہنچ گئی۔