ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انڈیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی فتح کے بعد ایک پری میچ پرومو ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا جسے بعد میں سٹار سپورٹس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز سے ہٹا دیا۔
اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو 76 رنز سے شکست دی تھی۔
جنوبی افریقہ کے 188 رنز کے تعاقب میں انڈین ٹیم محض 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس کی سب سے بڑی شکست ثابت ہوئی۔
مزید پڑھیں
انڈیا کی شکست کے بعد میچ سے قبل جاری کیا گیا ایک اشتہار موضوع بحث بنا ہوا ہے جس میں ایک انڈین فین کو پروٹیز کا مذاق اڑاتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں جنوبی افریقی فین کو ایک کپ کیک کے ذریعے چھیڑا گیا اور جنوبی افریقہ کے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ماضی کے ریکارڈ پر طنز کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلیٹ پر ایک عدد کپ کیک رکھا ہوتا ہے جسے اٹھانے کے لیے پروٹیز اور انڈین دونوں فینز آگے بڑھتے ہیں لیکن پروٹیز فین کپ کیک پہلے اٹھانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
اس پر انڈین فین پروٹیز فین کو سنہ 2024 کا تعنہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’سنہ 2024 میں کپ تو ہم جیتے تھے اور آنے والا سُپر ایٹ میچ بھی ہم جیتیں گے۔‘
Indias what will you do with this ad?#INDvSA pic.twitter.com/tRV5k95zMl
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 22, 2026
جنوبی افریقہ کی جیت کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس اشتتہار پر تنقید کی اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
Indias what will you do with this ad?#INDvSA pic.twitter.com/tRV5k95zMl
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 22, 2026












