Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پولیس کا چھاپہ، منشیات اور اسلحہ برآمد، چار مقامی شہری گرفتار

محکمہ امن عامہ نے چھاپے کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے( فوٹو:العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے نشہ آور اشیا کا کاروبار کرنے والے چار سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے مقامی شہریوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپے کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار سعودی شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کے ٹھکانے سے کرنسی نوٹ ، اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی فورس کو92 ہزار نشہ آور گولیاں، 800 گرام حشیش اور پانچ ہزار کیپٹاگون گولیاں ملی ہیں علاوہ ازیں آٹھ آتشی ہتھیار'J دو سو کارتوس اور نو لاکھ اٹھاسی ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔

شیئر: