Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا اردنی چیرٹی تنظیم کے تعاون سے شامی خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ سپورٹ پروجیکٹ

ہاؤسنگ الاؤنسز کی تیسری قسط کو 111 شامی پناہ گزین خاندانوں کو دی گئی ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اردن کے شہر إربد میں ہاؤسنگ الاؤنسز کی تیسری قسط کو 111 شامی پناہ گزین خاندانوں کو دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امدادی پیکج اردن کی ہاشمی چیریٹی آرگنائزیشن کے تعاون سے شامی خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ سپورٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر آتا ہے۔
شامی خاندانوں کا انتخاب إربد میں مقامی تنظیم کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا۔
تین سالہ پراجیکٹ اردن میں شامی پناہ گزین خاندانوں کے لیے رہائش فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا جن کا روٹی کمانے والا یا خاندان کا کوئی فرد متحرک اور عام زندگی گزارنے سے قاصر ہے اور جس سے وہ اپنے خاندان کے لیے آمدنی یا روزمرہ کی ضروریات فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کر رہا ہے۔


شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا (فوٹو: عرب نیوز)

یہ خدمات مختلف خطوں میں شامی پناہ گزینوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مملکت کی کوششوں کے حصے کے طور پر آتی ہیں جن کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی کرتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 87 ممالک میں مختلف قسم کے  دو ہزار 208  امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 6  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4.2 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام 341 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 229 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔

شیئر: