Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفارتخانہ کھولنے کی تیاری، تیکنیکی ٹیم کا دورہ دمشق

سعودی عرب اور شام نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کی ایک تیکنیکی ٹیم  شام میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد  کے لیے سنیچر کو دمشق پہنچی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے عہدیدار غازی بن رافع العنزی کی سربراہی میں وفد نے دمشق میں شام کے معاون وزیر خارجہ  ایمن سوسان اورشامی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول  عنفوان نائب سے ملاقات کی۔
سعودی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے استقبال، مہمان نوازی اور طریقہ کار کے عمل کو آسان بنانے پر شامی معاون وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا
شامی عہدیداروں  نے کہا کہ’ وہ سعودی ٹیم کے مشن کو آسان بنانے اور تمام ضروری سہولتیں مہیا کرنے کے لیے تیار ہیں‘۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب اور شام نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
سعودی  وزارت خارجہ نے نو مئی کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مملکت نے شام میں اپنے سفارتی مشن میں کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 اس سے قبل سعودی کابینہ کے اجلاس میں عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی دوبارہ شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

شیئر: