Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرمدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کعبہ میوزیم کا دورہ کیا

گورنرمدینہ کو غسل کعبہ کے حوالے سے بھی مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی کے اطراف میں واقع کعبہ میوزیم کا دورہ کیا جہاں غلاف کعبہ کی تیاری کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نمائش سینٹر کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔
 انہیں کسوہ کعبہ کارنر کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا جہاں زائرین کو غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیاجاتا ہے۔  

گورنر مدینہ کو کسوہ کعبہ کارنر کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

گورنرمدینہ کو غسل کعبہ کے حوالے سے بھی مکمل طور پر آگاہی فراہم کی گئی۔
کسوہ کعبہ کے حوالے سے گورنر نے 30 برس پرانا غلاف کعبہ بھی دیکھا جو اس نمائش میں رکھا گیا ہے۔ 
واضح رہے اس نمائش سینٹر میں آنے والے زائرین کو غلاف کعبہ کی تیاری کے علاوہ خانہ کعبہ کے دروازے اس کے تالے اورحجر اسود کے حوالے سے بھی نادر تصاویراوردیگر اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔  

شیئر: