Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے

مان کے سلطان ایران کا دورن ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ (فوٹو: اونا)
عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعيد اتوار کو ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق اپنے ایران کے دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم  رئیسی سے ملاقات کریں گے۔
عمان کے سرکاری نیوز ایجنسی اونا کے مطابق عمان کے سلطان ایران کا دورن ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی دعوت پر کر رہے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ آمد پر سلطان ہیثم بن طارق کا استقبال ایران کے نائب صدر اول محمد مکبر نے کیا۔
سلطان ہیثم بن طارق کے دورے سے قبل اخبار الشرق الااوسط نے عمان کے وزیرخارجہ سید بدر حماد کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ سلطان کا دورہ ایران ایران اور عمان کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر تعمیری تعاون اور مشاورت کے تناظر میں ہورہی ہے۔
عمان کے سلطان کا دورہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے گذشتہ سال عمان کے دورے اور حال ہی میں چین کی مصالحتی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ ہونے کے بعد ہو رہی ہے۔ 

شیئر: