Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مصری طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

پائلٹ طیارے کو  بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا ( فائل فوٹو: ٹوئٹر ایجپٹ ایئر)
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کی صبح لینڈنگ کے دوران ایجپٹ ایئر کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق ایجپٹ ایئر نے بیان میں کہا کہ ’جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران  پرواز ایم ایس 643 کا ٹائر پھٹ گیا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’حادثے میں کوئی مسافر متاثر نہیں ہوا۔ پائلٹ ٹائر پھٹنے کے باوجود طیارے کو  بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’طیارے کا معائنہ اور دیکھ بھال کی جا رہی ہےّ۔
جدہ ایئرپورٹس کمپنی کا کہنا ہے کہ ’لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ تمام مسافر محفوظ رہے‘۔

شیئر: