Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن سے افرادی قوت کی درآمد کےلیے لاگت میں کمی

لاگت کی انتہائی حد کم کرکے 15ہزار 900 ریال کی گئی ہے ( فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود  نے کہا ہے کہ’ فلپائن سے افرادی قوت کی درآمد کی لاگت کی انتہائی حد 17 ہزار 288 ریال سے کم کر کے 15ہزار900 ریال کردی۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت ریکروٹنگ مارکیٹ میں نرخوں کو کنٹرول کرنے اور افرادی قوت کی درآمد کو جدید خطوط پر استوار کرنے او رمنظم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت اس سے قبل ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کو مختلف ملکوں سے افرادی قوت کی درآمد کی انتہائی فیس کی پابند بناچکی ہے۔
ایتھوپیا سے گھریلو عملے کی درآمد کی انتہائی فیس چھ  ہزار900 ریال، سرالیون سے سات ہزار 500 ریال، برونڈی سے سات ہزار500 ریال، یوگنڈا سے نو ہزار500، تھائی لینڈ سے دس ہزار، کینیا سے دس ہزار 870، بنگلہ دیش سے 13 ہزار اور سری لنکا سے 15 ہزار ریال  مقرر ہے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں۔ 

شیئر: