Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی تقریبات: شاہ عبداللہ دوم کا چار ہزار سے زائد صحافیوں کے لیے عشائیہ

تقریب دیوان ملکی ہاشمی کے مضارب بنی ہاشم منعقد میں ہوئی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ السیف کی شادی سے قبل شاہ عبداللہ دوم نے چار ہزار سے زائد صحافیوں کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا۔
عرب نیوز کے مطابق 31 مئی کو شاہ عبداللہ کی جانب سے صحافیوں کو عشائیہ دیا گیا۔ ضیافت میں اردن کا قومی کھانا ’منسف‘ بھی شامل تھا۔
’منسف‘ اردن کی مہمان نوازی اور دوستی کی معروف علامت ہے اور حال ہی میں یونیسکو کے انٹینجبل کلچر ہیریٹیج آف ہیومنیٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ تقریب شاہی دربار کے مضارب بنی ہاشم میں منعقد ہوئی۔
تقریب سے قبل ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ ’اردن کے متنوع معاشرے کا جشن منایا جائے گا اور اردن کے معاشرے کے ہر طبقے کے لیے شاہی خاندان کے احترام کا مظاہرہ کیا جائے گا۔‘
مدعو کیے گئے افراد کی فہرست میں شاہی ہاشمی خاندان کے اراکین، ملک کے قبائل کے نمائندے، اردن کی سرکاسیئن اور چیچن برادری کے اراکین، سول سوسائٹی کی تنظیموں کے عہدیداران، کاروباری شخصیات، سابق اور موجودہ حکومت کے عہدیدار اور فوج اور سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار شامل تھے۔
ولی عہد اور رجوہ السیف کی شادی قصرِ زھران میں ہو گی۔ اس کے بعد یہ شاہی جوڑا  گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ قصر الحسینیہ جائے گا جہاں فنکار ولی عہد کے فوجی کیریئر، ان کی دلہن کے سعودی ثقافت و ورثے اور روایتی اردنی فن کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

شیئر: