پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں۔
سیاست چھوڑنے کا اعلان انہوں نے جمعے کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کیا۔ ان سے قبل 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے تناظر میں پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد رہنما پارٹی یا مکمل طور پر سیاست کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
نیب نے سابق وزیراعلٰی عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیاNode ID: 699501
-
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست چھوڑنے کا اعلانNode ID: 769501
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چھوڑ جانے والے ہر رہنما کے حوالے سے تبصرے ہوتے ہیں لیکن عثمان بزدار کی طرف سے سیاست چھوڑنے کا اعلان سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر سنجیدہ تبصروں سے زیادہ لطیفے اور میمز نظر آ رہی ہیں۔
مہرین زہرہ ملک نے ایک ٹویٹ میں عثمان بزدار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر عمران خان اور فوج کی محبت کی داستان ختم ہونے کی کوئی ایک وجہ تھی تو وہ عثمان بزدار تھے۔ یہاں سے ہی دراڑ پڑنے کی شروعات ہوئی تھی۔ مجھے نہیں پتا کہ ہنسوں یا روؤں۔‘
If there’s one reason why the love affair between the army and Imran Khan ended, it’s called Usman Buzdar. This is where the rupture began. Don’t know whether to laugh or cry today. pic.twitter.com/XnoKl7EbKD
— Mehreen Zahra-Malik (@mehreenzahra) June 2, 2023
جب عثمان بزدار وزیر اعلیٰ تھے تو عمران خان انہیں ’وسیم اکرم پلس‘ کہا کرتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے سیاست چھوڑنے پر بھی سوشل میڈیا پر اسی لقب کا چرچا ہے۔
صحافی و اینکرپرسن اجمل جامی نے لکھا کہ ’تحریک انصاف کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا۔ وسیم اکرم پلس اور سابق وزیراعلیٰ بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔‘
تحریک انصاف کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا۔۔
وسیم اکرم پلس اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔۔— Ajmal Jami (@ajmaljami) June 2, 2023
اینکرپرسن عادل شاہزیب نے لکھا کہ ’سیاسی طور پر عمران خان کا سب سے بڑا بلنڈر وسیم اکرم پلس ہر لحاظ سے خان کے لیے مائنس ہی ثابت ہوا۔‘
سیاسی طور پر عمران خان کا سب سے بڑا بلنڈر وسیم اکرم پلس ہر لحاظ سے خان کے لیے مائنس ہی ثابت ہوا۔ اسٹبلشمنٹ سے شروع ہونے والی لڑائی کی پہلی مرکزی وجہ عثمان بزدار جسے خان نے پانچ سال میرٹ اور پرفامنس کے ہر زاویے کو روند کر ملک کے سب سے بڑے صوبے پر مسلط کیے رکھا، داغ رفا دے گیا۔
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) June 2, 2023
گھمن نامی صارف نے عثمان بزدار کی تصویر ٹویٹ کرکے لکھا کہ ’گھر میں سولر سسٹم لگوا لیا ہے۔ اب سیاست میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔‘
گھر میں سولرسسٹم لگوا لیا ہے۔
اب سیاست میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
سردار عثمان بزدار pic.twitter.com/MhTVj5dya4— GHUMMAN Official (@Ghumman_Pk) June 2, 2023
کامی نامی صارف نے لکھا کہ ’عثمان بزدار کے جانے سے جو سیاست میں خلا پیدا ہوگیا ہے اُمت مسلمہ اس نقصان کو کیسے پورا کرے گی سمجھ نہیں آ رہا۔‘
عثمان بزدار کے جانے سے جو سیاست میں خلا پیدا ہو گیا ہے اُمت مسلمہ اس نقصان کو کیسے پورا کرے گی سمجھ نہیں آرہی ۔۔
— K A M I (@K4mi_i) June 2, 2023