Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استعمال میں مشکل ہو تو موبائل فون کو ’ری سیٹ‘ کس طرح کریں؟ 

فیکٹری ری سیٹ کو کلک کرنے کے بعد سسٹم موبائل سے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر دے گا۔ (فوٹو: اینڈرائیڈ کارٹل)
سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو بعض اوقات اپنے سیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے موبائل کو ری سیٹ کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ جب کوئی نیا موبائل خریدا جائے اس صورت میں بھی پرانے موبائل میں موجود ڈیٹا کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تاکہ سیٹ میں موجود آپ کا ذاتی ڈیٹا غیرمحفوظ ہاتھوں میں نہ پہنچ جائے۔ 
سیدتی میگزین نے ایک مضمون میں اس حوالے سے بعض اہم اورآسان طریقوں کا ذکر کیا ہے جو سمارٹ فون رکھنے والوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ 

موبائل کو ’ری سیٹ‘ کرنا 

’گوگل سپورٹ‘ میں اس حوالے سے بعض نکات کی وضاحت کی گئی ہے جن پرعمل کرتے ہوئے اپنے سمارٹ فون کو بآسانی ری سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ 
اپنے موبائل میں موجود سیٹنگز میں جائیں اور ’بیک اپ اینڈ ری سیٹ‘ کے آئیکون کو پریس کریں۔ 
مینیو کے آخر یا درمیان میں ’فیکٹری ری سیٹ‘ کا آپشن موجود ہو گا اسے کلک کریں۔
فیکٹری ری سیٹ کو کلک کرنے کے بعد سسٹم موبائل سے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر دے گا۔ 
بعض سیٹس میں سکرین لاک کے لیے کوڈ پوچھا جاتا ہے اس صورت میں ہدایات کو فالو کریں۔

ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کا طریقہ ’بیک اپ‘

اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جائیں جہاں ’گوگل‘ کے آئیکون پر کلک کریں۔ 
کلک کرنے کے بعد وہاں فیچر کو ایکیٹو کرنے کے لیے بیک اپ آپشن کوسرچ کریں۔
سسٹم میں موجود ’بیک اپ‘ بنانے کے لیے دیے گئے آپشن کا انتخاب کریں جیسا کہ ’گوگل سپورٹ‘ میں بتایا گیا ہو گا۔

شیئر: