Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون کو چارج کرنے کے محفوظ طریقے کون سے؟ 

موبائل مکمل طور پر چارج کرنے کے بعد اسے چارجر سے جدا کرنا انتہائی اہم ہے: فوٹو فری پکس
موبائل فون جو اب زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ عصر حاضر کی اس انتہائی اہم ضرورت سے درست طور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔
عربی میگزین ’سیدتی‘ میں اس حوالے سے دی گئی مفید معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔ 
موبائل فون جس کی بیٹری چارج ایبل ہوتی ہے اسے استعمال کرنے سے قبل بیٹری کا مکمل چارج ہونا ضروری ہوتا ہے۔ موبائل فون چارج کرنے کے لیے درست طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ موبائل کوغلط طریقے سے چارج کرنے کے دوران ہونے والے حادثات بھی ہمارے سامنے ہیں جن سے بچنے کے لیے بعض اہم نکات بیان کیے جارہے ہیں تاکہ محفوظ طریقے اختیار کرتے ہوئے اپنے موبائل فون کو چارج کیا جا سکے۔ 

موبائل فون کی محفوظ چارجنگ کے اہم نکات 

موبائل فونز کے فنی امورسے متعلق ایک ویب سائٹ میں موبائل فون چارج کرنے کے 7 محفوظ طریقے بیان کیے گئے ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے محفوظ طریقے اپنے موبائل فون کونہ صرف چارج کیا جاسکتا ہے بلکہ اسکی بیٹری کوبھی طویل عرصے سے کارآمد رکھا جاسکتا ہے۔ 

غیرمعیاری چارجر سے اجتناب 

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ موبائل فون سے ہونے والے حادثات میں جو چارجراستعمال ہوتے ہیں وہ انتہائی غیرمعیاری ہوتے ہیں جو کسی حادثے کا باعث بنتے ہیں۔ سستے اورغیرمعیاری چارجرنہ صرف موبائل فون کی بیٹری کی عمرکو کم کرتے ہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کا بھی باعث بن سکتے ہیں جس سے گھرمیں آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے۔ 

ملٹی چارجنگ پورٹ  

بعض افراد ایسے چارجرز لیتے ہیں جن میں ملٹی پورٹ ہوتی ہیں جو مختلف قسم کے موبائل چارجنگ کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ 
ایسے چارجرز جن کے ساتھ ملٹی پورٹ ہوں ان کا استعمال مناسب نہیں ہوتا کیونکہ مختلف موبائلز میں لگی بیٹری کے ایمپیئرز مختلف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ملٹی پورٹ والے چارجرمیں بیک وقت متعدد موبائل لگانے سے چارجرپرلوڈ آتا ہے اوروہ گرم ہوجاتا ہے جس سے اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ چارجرمیں شارٹ سرکٹ ہوجائے جو آتشزدگی کا سبب بن سکتا ہے اسی لیے ماہرین ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہر فون کے لیے اس کا مخصوص چارجرہی استمعال کیا جائے مشترکہ چارجر نہیں۔ 

اصلی چارجر ہی خریدیں 

آگر آپکے موبائل کے ساتھ آنے والا چارجر خراب ہو گیا یا کہیں گم گیا اس صورت میں آپ دوسرا چارجرخریدیں تو اس بات کی یقین دہانی کریں کہ اصلی چارجر خریدا جائے خواہ وہ قدرے مہنگا ہی کیوں نہ ہو تاکہ حفاظت کویقینی بنایا جاسکے۔ 

چارجنگ کے دوران کور نہ کریں 


ماہرین ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہر فون کے لیے اس کا مخصوص چارجرہی استمعال کیا جائے مشترکہ چارجر نہیں: فوٹو پکسابے

یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ موبائل چارج کرنے کے لیے اسے چارجرپرلگا کرموبائل کوتکیے کے نیچے رکھ دیتے ہیں یا کوئی چیز اس کے اوپررکھی جاتی ہے جوانتہائی غلط ہے اوریہی آتشزدگی کا باعث بننے کا بنیادی سبب ہے کیونکہ موبائل چارجنگ کے دوران گرم ہوجاتا ہے اورجس سے اس کے پھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 

چارجنگ کے بعد موبائل کو ہٹا لیں 

موبائل مکمل طور پر چارج کرنے کے بعد اسے چارجر سے جدا کرنا انتہائی اہم ہے۔ چارجنگ مکمل کرنے کے بعد اس امر کویقینی بنائیں کہ چارجرکو بھی بجلی سے جدا کردیں اورموبائل کوچارجر سے نکال لیا جائے۔ ساری رات کےلیے موبائل وچارجرپرنہ لگا رکھا جائے جو انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ 

چارجر کی حالت 


موبائل کوغلط طریقے سے چارج کرنے کے دوران حادثات بھی پیش آتے ہیں: فوٹو پکسابے

موبائل کوچارج کرنے سے قبل چارجراوراس کے پورٹ کودیکھ کریہ تسلی کرلی جائے کہ چارجراورپورٹ بہتر حالت میں ہیں اگرچارجرکہیں سے ٹوٹا ہوا ہے اس صورت میں بھی اسے استعمال نہ کرنا بہترہوگا اسی طرح اگرپورٹ کا سرا کہیں سے خراب ہے تو اس صورت میں بھی فوری طورپرپورٹ کوتبدیل کردیاجائے۔ 
ایک ساکٹ میں متعدد چارجر 
اس امر کا خاص خیال رکھا جائے کہ دیوار میں لگے ایک ہی الیکٹریک ساکٹ میں متعدد چارجرنہ لگائے جائیں کیونکہ ہرچارجرکے اپنے ایمپیئرز ہوتے ہیں جس سے انکی صلاحیت پرفرق پڑسکتا ہے اوروہ موبائل فون کی بیٹری پراثرانداز ہوسکتے ہیں یہ بھی ممکن ہے کہ بیٹری انتہائی گرم ہوکر اچانک پھٹ جائے۔ 

شیئر: