Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارسدہ میں دھماکے،کئی زخمی

پشاور... چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں ہفتے کی صبح3 دھما کوں میں متعددافراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا شب قدر کے علاقے زریب میں اسکول کے باہر ہوا۔ مرکزی گیٹ تباہ ہوگیا۔ چوکیدار اور ایک طالبعلم زخمی ہوا ۔شبقدر کے گاوں میرو کلے میں ایک گھر پر دستی بم پھینکا گیا جس سے گھر کے مالک سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ تیسرا دھماکا تحصیل شبقدر کے علاقے موصل میں ہوا۔ دستی بم کے حملے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
 

 

شیئر: