Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا فلسطینی ریلیف فنڈ میں 20 ملین ڈالر دینے کا اعلان

امارات کی مستقل مندوب کے مطابق فنڈ دوبرسوں میں جاری کیاجائے گا (فوٹو: وام) 
متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ریلیف فنڈ میں 20 ملین ڈالردینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(یو این آر ڈبلیو اے) کے ذریعے دی جائےگی۔ 
امارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورک پروگرام میں جو فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے قائم  ہے 73.6 ملین درھم ( 20 ملین ڈالر) د یے جائیں گے۔ 
یہ فنڈ  فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم ، صحت اورسماجی ضروریات کےلیے مخصوص ہوگا۔
 اقوام متحدہ میں امارات کی مستقل مندوب ایمبسڈرلانا ذکی نسیبہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے فنڈ آئندہ دوبرسوں میں جاری کیاجائے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(یو این آر ڈبلیو اے) لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کےحالات بہتربنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اوراستحکام کوبرقراررکھنے کےلیے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 
واضح رہے فنڈ کے اعلان سے قبل امارات کی جانب سے 2018 اور2023 میں 521 ملین ڈالرکی امداد فلسطینوں کے لیے دی گئی جن میں سے 119.3 ملین ڈالر یو این آر ڈبلیو اے کے لیے تھے۔ 

شیئر: