Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے سلامتی کونسل کی صدارت دوبارہ سنبھال لی

جون 2023 کے حوالے سے سلامتی کونسل کا پروگرام تیار کیا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے جمعہ دو جون 2023 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہی  سنبھال کی۔ امارات  کوسلامتی کونسل کی رکنیت کے دوران دوسری مرتبہ صدارت ملی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سربراہ کی حیثیت سے کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر جون 2023 کے حوالے سے سلامتی کونسل کا پروگرام تیار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں متعین امارات کی مستقل مندوب لانا ذکی نسیبہ نے کہا ہے کہ ’اپنی رکنیت کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دوسری بار قیادت کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’امن و سلامتی کے فروغ کے حوالے سے اپنا فرض پورا کریں گے۔ مکالمے کے  فروغ کے لیے تمام امکانات اور وسائل  استعمال کریں گے‘۔
’کونسل کے ارکان کے درمیان اہم عالمی مسائل پر ہم آہنگی کے لیے کام کریں گے‘۔
امارات کی مستقل مندوب نے کہاکہ’ سلامتی کونسل کی صدارت ایسے وقت میں کررہے ہیں جبکہ عالمی امن وسلامتی کو خطرات پیدا کرنے والے بحران  کونسل کے ایجنڈے پر ہیں۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پائیدار حل تک رسائی کے لیے تعاون بڑھایا جائے‘۔  
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات جنوری  2022 سے سلامتی کونسل کا رکن ہے۔ مارچ 2022 کے  دوران سلامتی کونسل کا سربراہ رہا تھا اور اب جون 2023 کے دوران ایک ماہ  کے لیے دوبارہ سلامتی کونسل کا سربراہ بنا ہے۔ 

شیئر: