Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

دبئی کے شاپنگ سینٹرز میں سونے کے زیورات کی طلب بڑھی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخر میں سونے کے نرخوں میں تین سے چار درہم تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امارات میں مسلسل تین ہفتوں سے سونے کے نرخ  کم ہورہے تھے جس کے بعد یہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق شورومز منتظمین کا  کہنا ہے کہ ’سونے کے نرخوں میں اضافے کا اثر زیورات کی طلب پر پڑا ہے تاہم یہ  بہت زیادہ  نہیں ہے۔ سیاح  سونے کے زیورات مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کے مقابلے میں زیادہ خرید رہے ہیں‘۔  
ڈائمنڈ شوروم کے  سیلز مینجر کا کہنا ہے کہ ’سونے کے نرخوں میں نئے اضافے سے زیورات کی خریداری پر واضح اثر پڑا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ سیاحوں نے سونے کی طلب کا ساتھ دیا۔ دبئی کے شاپنگ سینٹرز میں سونے کے زیورات کی طلب بڑھی ہے‘۔  
دھکان شو روم کے مینجر نے کہا کہ’ دبئی میں سب سے زیادہ سونے کے زیورات سیاحوں نے خریدے ہیں۔ نرخوں میں اضافے کا اثر محدودد رہا ہے‘۔

شیئر: