Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 2018 کے مقابلے میں ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ کا اضافہ

پنجاب میں ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے (فوٹو: اے ایف پی)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے تحت ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہے۔
واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار تھی جس میں اب تقریباً دو کروڑ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ80 لاکھ 48 ہزار816 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ64 لاکھ 88 ہزار841 ہے، خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 15لاکھ82 ہزار 556 ہے، اور بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار 575 ہے۔
اگر مرد و خواتین ووٹرز کے تناسب کو دیکھا جائے تو مرد ووٹرز کا تناسب  54 اعشاریہ صفر دوفیصد اور خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ 98 فیصد ہے۔
پاکستان میں عمر کے لحاظ سے ووٹرز کی تعداد دیکھی جائے تو ملک بھر میں 18سے25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ37 ہزار469 ہے۔ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26لاکھ 59 ہزار 604 ہے۔
ملک میں 36 تا 45 برس کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ77 لاکھ 64 ہزار 245 ہے۔
الیکشن 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق کل ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار تھی۔
مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار تھی۔  
مرد ووٹرز کا تناسب 55 اعشاریہ نو فیصد اور خواتین کا 44 اعشاریہ ایک فیصد تھا۔

شیئر: