سعودی عرب، جی سی سی اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری
سعودی عرب، جی سی سی اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری
بدھ 7 جون 2023 21:35
ظہران کے ایئر وار سینٹر میں فرضی مقابلوں کی مشقیں کی جارہی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی فورسز، امریکہ اور جی سی سی ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ ’عقابی عزم 23‘ کے عنوان سے یہ مشقیں مملکت کے متعدد علاقوں میں ہورہی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مشقوں میں شامل فوجی دستے ظہران کے ایئر وار سینٹر میں جنگ کے متعدد فرضی مقابلوں کی مشقیں کررہے ہیں۔
سعودی بری دستوں نے شمالی علاقے میں کنگ خالد آرمی سٹی میں مشقیں کیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھپیلانے والے اسلحہ کے حملے سے نمٹنے اور بڑی تعداد میں زخمیوں کے علاج معالجے کی مشقیں کی ہیں۔
سعودی، امریکی بحریہ نے تیز رفتار بوٹس کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے خلیج عرب میں مشقیں کیں۔
سعودی، امریکی فضائی دستوں نے دیگر ملکوں کے فوجی دستوں کی شراکت سے فضائی جنگ کے متعدد فرضی مشقیں کی ہیں۔
ان میں ڈرونز کے خلاف جوابی فضائی کارروائی اور فضا ہی میں طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والے آپریشن کیے گئے ہیں