Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی سارہ نے فلاحی تقریب کی صدارت کی

النھضہ تقریب کی آمدنی فلاحی منصوبوں کے لیے استعمال کرے گی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی  عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ  شہزادی سارہ نے الدرعیہ میادین تھیٹر میں  فلاحی تنظیم النھضہ سوسائٹی کی تقریب کی صدارت کی۔ جس میں متعدد شہزادیاں اور معاشرے کی ممتاز خواتین شریک ہوئیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادی سارہ معاشرے کے افراد خصوصا نوجوانوں اور معذوروں کی  تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتیں بڑھانے کی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
وہ ایسے انسانیت نواز اقدامات کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں جن کے ذریعے النھضہ سوسائٹی خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے اورغیر منافع بخش سیکٹر کے فروغ میں حصہ  لے رہی ہے۔ 
النھضہ سوسائٹی نے تقریب کی آمدنی فلاحی منصوبوں کے حوالے کرنے کا اعلان کیا  ہوا ہے۔
النھضہ کی سربراہ شہزادی موضی بنت خالد نے تقریب میں شرکت پر شہزادہ سارہ کا شکریہ ادا کیا۔ 
 غیر منفاعچ بخش تنظیم النھضہ سوسائٹی کی بنیاد 1962 میں سعودی خواتین کی مالی مدد، ٹریننگ اور جاب سکلز میں ترقی کے ذریعے سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کےلیے رکھی گئی تھی۔

شیئر: