Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم ممالک میں ذی الحجہ کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟

ٹیلی سکوپ کے ذریعے مشکل سے 18 جون کو چاند دیکھا جاسکے گا(فوٹو: سبق)
فلکیات کے  بین الاقوامی مرکز نے کہا ہے کہ ’بیشتر مسلم ممالک 18 جون  29 ذی قعددہ کو ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں ٹیلی سکوپ کے ذریعے مشکل سے 18 جون کو چاند دیکھا جاسکے گا۔
فلکیات کے عالمی مرکز نے 18 جون کو بعض عرب اور مسلم شہروں میں چاند کی صورتحال بیان کی ہے۔
جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش پر چھ گھنٹے اور پانچ منٹ ہوچکے ہوں گے۔
ابوظبی میں سورج غروب ہونے کے  29 منٹ بعد چاند چھپ جائے  گا اس وقت اس کی عمر بارہ گھنٹے اور چار منٹ ہوچکی ہوگی۔  
ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔
عمان اور القدس میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔ 
عالمی مرکز کا کہنا ہے کہ 18 جون اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔

شیئر: