Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد پیرس میں الیزے محل پہنچ گئے، فرانسیسی صدر سے ملاقات ہوگی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیرس میں الیزے محل پہنچ گئے جہاں وہ  جہاں وہ فرانسیسی صدر  ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ طویل ہونے کی توقع ہے اور یہ مذاکرات گزشتہ سال جولائی میں شہزادہ محمد بن سلمان  کے دورے کے مقابلے میں زیادہ کثیر الجہتی ہوں گے۔ یہ دورہ دونوں رہنماؤں کو دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ ولی عہد اپنے دورے میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے، خاص طور پر ایک بین الاقوامی بیورو آف ایکسپوزیشن کے اجلاس اور فرانس کی جانب سے ایک سربراہی اجلاس گلوبل فائننسنگ پیکٹ میں شرکت کریں گے۔
یہ دورہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد ہو رہا ہے۔ یہ ایک ایسی پیش رفت ہے جس میں فرانس بھی دلچسپی لے رہا ہے۔
اس حوالے سے الیزے محل نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے میں خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔
فرانس کے خیال میں، ’معاملہ ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا نہیں بلکہ ایران اور سعودی عرب مل کر بعض ایسے موضوعات پر قریب آ سکتے ہیں جہاں اب تک دونوں ممالک میں اختلاف رہا ہے۔‘
اس لیے یہ ملاقات، سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اور خاص طور پر لبنان، شام اور عراق کی صورتحال اور ایران کے جوہری معاہدے کے معاملے پر فرانس اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے اہم معاملات پر جائزے کا موقع فراہم کرے گی۔
لبنان کے بارے میں فرانس نے کہا تھا کہ اس نے ’سعودیوں کو بارہا یہ کہتے سنا کہ یہ ملک حزب اللہ کے تسلط یا ایران کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پیچھے رہ گیا ہے اور فرانس اس نکتے کو واضح کرنا چاہتا ہے اور غیر جانبدار رہتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ سعودی عرب ایرانیوں کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے تاکہ لبنان میں صدر کے الیکشن کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں۔‘
لبنان میں سیاسی عمل تعطل کا شکار ہے اور ملک شدید مالی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک لبنان میں صدر کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔
دورے کے دوران ایران کے جوہری پروگرام اور شام کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
 دو طرفہ تعلقات، سلامتی، دفاع اور توانائی کے شعبے بھی ملاقات میں زیربحث آئیں گے۔
ایکسپو 2023 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب نے درخواست دی تھی جس کا فیصلہ اگلے سال موسم خزاں میں متوقع ہے، فرانس اس کی حمایت کر چکا ہے۔
ابھی تک اس حوالے سے بھی کچھ نہیں کہا گیا ہے کہ آیا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کی جانب سے منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس گلوبل فائننسنگ پیکٹ میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ یہ اجلاس 22 اور 23 جون کو ہو گا۔

شیئر: